ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب پہنچتا ہوا

سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب پہنچتا ہوا

Sun, 10 Sep 2017 19:50:20    S.O. News Service

واشنگٹن،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)بحر اوقیانوس کا انتہائی طاقتور طوفان اِرما امریکی ریاست فلوریڈا کے چھوٹے چھوٹے جزائر کے سلسلے کے قریب پہچنے والا ہے۔ جزائر کا سلسلہ ’فلوریڈا کیز‘ کہلاتا ہے۔ سمندری طوفانوں پر نگاہ رکھنے والے امریکی ادارے کے مطابق اس وقت طوفان کی شدت بہت زیادہ ہے اور یہ کیٹگری چار کا طوفان ہے۔ ہاریکین مرکز نے اِرما کے ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں کی رفتار210 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد بتائی ہے۔ فلوریڈا کیز سے ٹکرانے کے بعد سمندر کی لہروں کی بلندی ساڑھے چار میٹر سے زائد ہو سکتی ہے۔ اِس امریکی ریاست کا مغربی ساحلی علاقہ سمندری طوفان کے نشانے پر ہے۔ اس طوفان کی آمد سے قبل فلوریڈا میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا ہے۔


Share: